اسلام آباد / کراچی : موسم گرما کے آغاز میں ہی دھوپ سے بچنے والی عینکوں اور ٹوپیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔
سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی دھوپ سے بچنے والی عینکوں اور ٹوپیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مختلف شہروں کی مختلف شاہراہوں پر لگے اسٹالوں پر شہریوں کا رش بڑھنے لگا ہے۔
ایک سروے کے مطابق موسم گرما کے شروع ہوتے ہی دھوپ اور مچھروں سے بچاﺅ کے لئے عینکوں اور ٹوپیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر شہر کی مختلف شاہراہوں پر اسکولز و کالجز کے طلباءو طالبات سمیت مختلف عمر کے لوگ عینکیں خریدتے دکھائے دے رہے ہیں، خاص طور پر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد عینکوں اور ٹوپیوں کی خرید میں پیش پیش ہے۔ سماء