سينٹ انتخابات ميں اسلم گل کی شکست: ابتدائي رپورٹ میں چھ جیالے مشکوک قرار
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: سينٹ انتخابات ميں پيپلزپارٹي کے اميدوار اسلم گل کي شکست پر ابتدائي تحقيقاتي رپورٹ سامنے آگئي ۔۔۔ چھ جيالے ارکان کے لوٹا ہونے کا شبہ ظاہر کرديا گيا۔۔۔ گورنر پنجاب کہتے ہيں غداري کرنے والوں نے بي بي شہيد کي روح کو تڑپاديا۔ ۔
سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی ہی جیت یقینی تھی اور ہوا بھی وہی لیکن اسلم گل کی غیرمتوقع شکست نے جیت کا مزہ کرکرا کر دیا ۔۔ چور کی داڑھی میں تنکا تلاش کرنے کے لئے حکمراں جماعت نے کمیٹی بنائی اور اس نے کچھ ارکان کو مشکوک قرار دیدیا ۔۔۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں رعنا رضوی ، ثمينہ نويد، جاويد علاؤالدين ، ميجرریٹائرڈ عبدالرحمان، نشاط ڈاھا اوررانا بابر پر شک کيا جا رہا ہے ۔۔
رعنا رضوی ۔۔۔ ناہيد خان کے سيکریٹری ابن رضوی کی اہليہ ہيں ۔۔ ثمينہ نويد، ناہيد خان کے قريبی ساتھی عبدالستار شيخ کی بہن ہيں ۔۔ جاويد علاؤالدين کے صمصام بخاری سے اختلافات بتائے جاتے ہيں اور ميجر ریٹائرڈ عبدالرحمان پارٹی پاليسيوں سے ناراض ہيں ۔۔
نشاط ڈاھا نے چند روز پہلے شہباز شريف سے ملاقات کی تھی جبکہ رانا بابر پارٹی قیادت کی جانب سے بار بار بلانے کے باوجود دبئی سے لاہور نہيں آئے ۔۔۔
گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کہتے ہیں پارٹی سے غداری کرنے والوں نے بی بی کی روح کو تڑپا دیا ۔۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت پارٹی سے غداری کرنے والوں کا محاسبہ کرتی ہے یا نہیں یہ تو اس کا اندرونی معاملہ ہے لیکن ووٹ کے لئے سرکاری فنڈز استعمال کرنے کے معاملے کی بھی چھان بین ہونی چاہیئے۔۔ سماء
Please click ‘Video’ button to watch this news.