رجسٹرارآفس کا وزارت داخلہ کیخلاف ایان کی درخواست وصول کرنے سے انکار

Ayyan Ali

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سپرماڈل ایان علی کی وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست وصول  کرنے سے انکار کر دیا۔

رجسٹرار آفس کے مطابق دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد قانونی چارہ جوئی نہیں کی جا سکتی اس لیے ایان علی اپنی درخواست اب پیر کو دائر کریں۔

ایان علی نے وزارت داخلہ کے خلاف  اپنی درخواست میں سیکریٹری داخلہ اورایڈیشنل سیکریٹری کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باجود ای سی ایل سے نام نہ نکالنا بلاجوازہے۔

مزید پڑھیے: ایان علی کو بیرون ملک جانے کا پروانہ مل گیا،

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر پرویزمشرف کانام اُسی روزای سی ایل سےنکال دیاگیاتھا۔ اگرپرویزمشرف کانام نکالاجاسکتاہےتومیراکیوں نہیں۔ ایان علی نے درخواست میں سوال اٹھایا ہے کہ کیامیراجرم پرویزمشرف سےبھی بڑاہے۔

مزید پڑھیے: ایان علی کا وزارت داخلہ کو خط

واضح رہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل روز ایان علی نے اپنا نام ای سی  ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا کہ ماڈلنگ کے معاہدوں کی تکمیل کے آج رات کراچی سے دبئی جانا ہے اور سیٹ بھی کنفرم ہو چکی ہے اسلئے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق میرا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ بصورت دیگر متعلقہ حکام کیخلاف عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔  سماء

currency smuggling case

federal interior ministry

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div