وحيدہ شاہ تشدد کا شکار خواتين نے انہیں معاف کردیا

اسٹاف رپورٹ
کراچی: ٹنڈومحمدخان ميں ضمني انتخابات کے دوران  تھپڑ کھانے والي پريذائڈنگ آفيسر نے کہا ہے کہ انہوں نے وحيدہ شاہ کو معاف کرديا،تشدد کا شکار دونوں خواتين نے صوبائي اليکشن کميشن ميں بيانات ريکارڈکرائے۔۔

کیس کی سماعت ٹنڈو محمد خان کے ریٹرننگ آفیسر اصغرعلی سیال کررہے ہیں ۔ وحیدہ شاہ کے تشدد کا نشانہ بننے والی پریزائیڈنگ آفیسر حبیبہ میمن اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر شگفتہ میمن نے اپنے بیانات قلم بند کرائے ۔۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وحیدہ شاہ خود ان کے گھر چل کر آئی تھیں۔ انہیں معاف کردیا۔۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ 53 سے آزاد امیدواروں نے بھی اپنے بیانات ریکارڈ کرائے ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے لئے انتظامات ناقص تھے۔۔

متاثرہ خواتین نے تو وحیدہ شاہ کو معاف کردیا ۔۔ اب دیکھنا ملکی ایوانوں اور عدالتوں میں گونجتی ان کی تھپڑ کی گونج کب ختم ہوتی ہے ۔۔ سماء

Please click ‘Video’ button to watch this news.

کا

نے

Tabool ads will show in this div