بالی ووڈ لیجنڈدلیپ کمارنمونیہ کاشکار،اسپتال میں داخل

Apr 16, 2016

DILIP KUMAR HOSPITALISED NEW PKG HASSAN ABBAS 16-04

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/DILIP-KUMAR-HOSPITALISED-NEW-PKG-HASSAN-ABBAS-16-04.mp4"][/video]

ممبئی: چھ دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والے دلیپ کمار نمونیہ کے باعث لیلاوتی اسپتال میں داخل ہیں۔

بھارتی میڈیا کےمطابق دلیپ کمار کو گذشتہ شب رات دوبجے لیلاوتی اسپتال لایا گیا تھا۔ انھیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق انھیں ہلکا بخار تھا جبکہ الٹی بھی ہوئی تھی۔

ڈاکٹرزنےمزید بتایاہےکہ دلیپ کمار کو ابھی آئی سی یو میں منتقل نہیں کیا گیا ہے اور ان کی طبیعت دیکھتے ہوئے اگلے 72 گھنٹے میں کوئی فیصلہ کیاجائے گا۔

ترانوے سالہ اداکار کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دلیپ صاحب کی طبعیت کے حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

دلیپ کمار پہلے بھی مختلف شکایات پر کئی باراسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔

بالی ووڈ کے ٹریجیڈی کنگ کہلانے والے محمد یوسف خان عرف دلیپ کمارنے دیوداس، مغل ِ اعظم،مدھومتی، رام اور شیام،داغ اور گنگا جمنا سمیت کئی شہرہ آفاق فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔   سماء

BOLLY WOOD

dilip kumar

Lilavati hospital

Tabool ads will show in this div