کراچی: کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد گرفتار

Apr 16, 2016

Gulshan Arrest Ex Khi 16-04

کراچی :شہر قائد کےعلاقے گلشن اقبال کی مدینہ کالونی میں پولیس مقابلہ کے دوران  4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ انسپکٹر صفدر مشہوانی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن اقبال کی مدینہ کالونی میں چھاپہ مار کر چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشت گردوں میں محمد قادر خان عرف قاری صاحب ، حاجی امین عرف حاجی ، محمد خالد عرف چھوٹا خالد اور رحمت شاہ عرف حاجی صاحب شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق چاروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

پولیس نے  گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوف ، ایک رپیٹر ، دستی بم ، دو ڈیٹونیٹرز اور وائر برآمد کیا ۔ سماء

police encounter

4 terrorist arrested

Tabool ads will show in this div