ايبٹ آباد آپريشن پر صدر اور آرمي چيف ميں رابطہ کي ترديد

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد: ايبٹ آباد آپريشن پر حکومت کو سنگين الزامات کا سامنا ہے ۔۔ صدر زرادری کہتے ہيں وہ ایبٹ آباد آپریشن سے آگاہ نہیں تھے اور دو مئی کو آرمی چیف کو ٹیلی فون نہیں کیا۔

آئی ایس پی آر کا بھي کہنا ہے کہ منصور اعجاز کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ۔۔ صدر اور بری فوج کے سربراہ میں کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں ان میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی گئی جن میں کہا گیا تھا کہ صدر آصف علی زرداری ایبٹ آباد آپریشن سے آگاہ تھے اور انہوں نے دو مئی کو امریکی آپریشن کو نظر انداز کرنے کے لئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ٹیلی فون کیا تھا ۔۔
صدارتی ترجمان کے مطابق یہ بات غلط اور بے بنیاد ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن صدر زرداری کے علم میں تھا اور اس آپریشن میں صدر کی منظوری شامل تھی ۔۔۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔۔۔

اور

پر

birthday

taiwan

shahzad

Tabool ads will show in this div