پانامہ لیکس پرحمایت کاتحفہ،مولانافضل کےبھائی کی ترقی

Fazal-ur-Rehman.8 پشاور : پاناما لیکس کا صلہ یا کوئی اور معاملہ کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کے وارے نیارے کردیئے، جب کہ گریڈ اٹھارہ کے افسر کو گریڈ بیس میں کمشنر افغان کمشنریٹ خیبر پختونخوا تعینات کردیا۔ حمایت یا صلہ یا معاملہ کچھ اور کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو اٹھارویں گریڈ سے بیس ویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی، تقرری کا اعلامیہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے جاری کردیا ہے۔ گریڈ اٹھارہ کے افسر ضیاء الرحمان ڈی سی او خوشاب تھے، جب کہ نئی تقرری کیلئے قواعد کی بھی خلاف ورزی کی گئی اور گریڈ بیس کے عہدے پر گریڈ اٹھارہ کے افسر کو تعینات کردیا گیا۔ سماء

JUI-F

KPK

Maulana Fazal ur Rehman

Tabool ads will show in this div