پاکستان بچانا ہے تو صوبے بنانے ہوں گے۔ باباحيدرزمان
اسٹاف رپورٹر
کراچی : تحریک صوبہ ہزارہ کےسربراہ باباحيدرزمان کا کہنا ھے کہ پاکستان بچانا ہے تو صوبے بنانے ہوں گے۔
کراچی میں تحریک صوبہ ہزارہ نے آج ایم کیوایم کے تعاون سے ایک بڑا جلسہ قائد اعظم کے مزار کے قریب میدان میں منعقد کیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جلسےمیں اپنے خطاب میں بابا حیدر زمان نے کھا کہ سرائيکی صوبہ بنانے کیلئے عملی اقدامات نہیں کیے جارہےاورحقوق نہ ملے تو ملک کی بقاء خطرے ميں پڑ جائے گی۔
انھوں نے کھا کہ عوام حکومت سے مايوس ہوچکی ہےاورنئےصوبوں کی تشکیل میں ہی ملک کی بقا ہے۔ وزيراعظم کوپاکستان سے زیادہ سرائيکی صوبہ عزیز ہےجبکہ ہزارہ صوبے کیلئے2سال سے تحریک جاری ہے۔
انھوں نےمزید کھا کہ ایم کیوایم نے جواحسان ہم پرکیا ہے وہ اپنوں نے بھی نہیں کیاجبکہ کچھ لوگ ان کےبارےمیں منفی باتیں کررہے ہیں۔
بلوچستان پر بات کرتے ھوئےبابا حیدر زمان نے کھا کہ بلوچستان کی محرومياں انتہا کو پہنچ چکی ہیں۔ سماء