رائیونڈ دھرنا آخری آپشن ہے، شاہ محمود

Apr 15, 2016

Shah Mehmood Sot 15-04

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Shah-Mehmood-Sherpao-Talk-Isb-Pkg-15-04.mp4"][/video]

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی نے پاناما لیکس کی  تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے پراتفاق کر لیا۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں رائے ونڈ دھرنا  آخری آپشن ہے۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، ہم صرف حقیقت جاننا چاہتے ہیں۔ رائے ونڈ کا دھرنا پہلا نہیں آخری آپشن ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، آفتاب شیرپاؤ بھی ہمارے مطالبے کےحامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نشست کامقصدایک دوسرےکواعتمادمیں لیناتھا، قومی وطن پارٹی بھی ہمارے موقف سے متفق ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔ چوبیس اپریل کو کوئی دھرنا نہیں دے رہے بلکہ پارٹی کے یوم تاسیس پر پرامن اجتماع ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے عندیہ دیا کہ حکومت سےبات چیت کےلیےرضامندہیں۔ انہوں نے کہا ہم سیاسی لوگ ہیں اور مذاکرات پریقین رکھتےہیں۔ اگر حکومتی وفدنےرابطہ کیاتواپنامؤقف بتائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کادورہ برطانیہ پہلےسےطےشدہ تھا، دعا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف صحت مندہوکرضروروطن واپس آئیں۔ سماء

PTI

SIT IN

PM Nawaz Sharif

Panama leaks

Tabool ads will show in this div