شہداء اور غازیوں کیلئے تقریب پذیرائی، آرمی چیف نے ایوارڈز تقسیم کئے

Apr 14, 2016
image_resize [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/GHQ-Military-Awards-Isb-Pkg-14-04.mp4"][/video]

راولپنڈی : آپریشن ضرب عضب میں جراٴت و شجاعت کا مظاہرہ کرنیوالے شہداء اور غازیوں کیلئے تقریب پذیرائی، آرمی چیف نے فوجی اعزازات تقسیم کئے، شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں کو ملٹری اعزازات دینے کی تقریب جی ایچ کیو میں ہوئی، سپہ سالار نے جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب میں بہادری پر فوجی افسروں و جوانوں کو اعزازات سے نوازا، تقریب میں شہداء کے ورثاء اور غازیوں نے شرکت کی۔

image_resize (1)

تقریب میں 35 افسروں اور جوانوں کو تمغہٴ بسالت، 35 کو ستارہ امتیاز ملٹری دیا گیا، 5 فوجیوں کو اقوام متحدہ میڈل سے نوازا گیا، شہداء کے اعزازات اُن کے ورثاء نے وصول کئے، تقسیم اعزازات کے بعد آرمی چیف نے شہداء کے ورثا سے ملاقات بھی کی۔ سماء

RAHEEL SHARIF

Military Awards

Tabool ads will show in this div