عبدالقادر پٹیل سے رینجرز کی کئی گھنٹے پر محیط تفتیش
کراچی : عبدالقادر پٹیل سے رینجرز کی تفتیش، پی پی رہنماء پر سابق ڈائریکٹر فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی نے بھی قتل، زمینوں پر قبضے اور بھتہ خوری کے الزام دھر دیئے۔
پتہ نہیں عاصم نے نام کیوں لیا، یہی پتہ لگانے رینجرز نے عبدالقادر پٹیل کو نامعلوم مقام منتقل کیا، فرض پورا کرنے بیرون ملک سے آنیوالے پیپلزپارٹی رہنماء عبدالقادر پٹیل سے ابتدائی نوعیت کے سوال کئے گئے۔
قادر پٹیل کیخلاف فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق ڈائریکٹر حاجی یونس نے ثبوت رینجرز کے حوالے کردیئے، انہوں نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ قادر پٹیل کیماڑی کے سابق ناظم کے قتل میں ملوث ہیں۔
حاجی یونس کے مطابق قادر پٹیل زمینوں پر قبضے اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا۔
کئی گھنٹوں کی تفتیش اور پوچھ گچھ کے بعد عبدالقادر پٹیل کو گھر جانے کی اجازت ملی لیکن انہیں ایسی مزید کئی تفتیشی ملاقاتوں کا پابند بھی کیا گیا، ذرائع بتاتے ہیں کہ پٹیل صاحب نے باہر نکلتے ہی پیپلزپارٹی کی اہم شخصیت سے ملاقات کی، اور تفتیش کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سماء