سینیٹ انتخابات،ووٹوں کی خریدو فروخت سپریم کورٹ رجسٹری میں چیلنج
اسٹاف رپورٹ
لاہور : سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدو فروخت کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہورمیں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر کی جانیوالی رٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ سنیٹ کے انتخابات میں سیاستدانوں نے بدترین کرپشن کی اور تین کروڑ روپے ایک ووٹ کا ریٹ مقرر کیا گیا
جو عوام سے دھوکا اور بدنیتی پر مبنی ہے لہذا انتخابات کوکالعدم قرار دے کر بیس ویں ترامیم کے تحت قائم قام وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے تقرر کا اختیار الیکشن کمیشن سے واپس لیا جائے۔ سماء