اے این پی کی سیاسی ڈیمانڈ میں اضافہ،ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ،6سیٹیں مانگ لیں

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : حکمراں اتحاد کو سینیٹ الیکشن کے بعد نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوامی نيشنل پارٹی نے حکومت سے ڈپٹی چيئرمين سينیٹ  کا عہدہ اور چھ قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مانگ لی ہے۔

سماء سے ٹيلی فون پربات کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی سيکریٹری اطلاعات سينیٹر زاہد خان نے کہا کہ ان کی جماعت بارہ نشستوں کے ساتھ سينیٹ ميں حکمران اتحاد کی دوسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین کا منصب اب اے اين پی کا حق ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ جب چيئرمين اور ڈپٹی چيئرمين کے انتخابات کا مرحلہ آئے گا تو باضابطہ طورپراس منصب کا مطالبہ کيا جائے گا۔ اے این پی نے پيپلزپارٹی کی قيادت سے چھ قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی بھی مانگ لی ہے۔ سماء

میں

کی

کا

فٹبال

پی

Murder

چیئرمین

spy

Tabool ads will show in this div