مسلم لیگ ن جلد تبدیلی کی نوید لائے گی، نواز شریف

اسٹاف رپورٹ
لاہور : مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نوازشریف نے ملک میں جلد تبدیلی کی نوید سنائی اور دعویٰ کیا ہے کہ تبديلي ان کي پارٹي ہي لائے گی۔ انہوں نے مخالفین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو خونی دشمن کہنے والے اسی کی گود میں بیٹھ گئے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا سابقہ ریکارڈ سب کے سامنے ہے اور اب پنجاب حکومت کی کوششوں سے نوجوانوں کو بھی قومی دھارے میں لایا جارہا ہے۔

میاں نوازشریف نے کارکنوں کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے آمریت کے دور میں سختیاں جھیلنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے خطاب کے دوران نوازشریف سیاسی حریفوں پرتنقید کرنا بھی نہیں بھولے اور پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنے والے مسلم لیگی دھڑے کو آڑے ہاتھوں لیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے مایوسی کے بادل جلد چھٹ جائیں گے  اور ہرگھر میں روزگار اور خوشحالی آئے گی۔ سماء

کی

gilgit

parliament

ن

Tabool ads will show in this div