شاہد آفریدی نے ٹیم میں واپسی کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور: پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹیم میں واپسی کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے ہیں ۔۔ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے موقع دیا گیا تو وہ پاکستان کی نمائندگی کے لئے تیار ہیں ۔۔

انہوں نے ٹیم کی کپتانی میں عدم دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کپتان قربانی کا بکرا ہوتا ہے ۔۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا ء اشرف سے ملاقات کے بعد، میڈیا سے بات کرتے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سے ان کی ملاقات مثبت رہی، وہ پاکستان کی خدمت کےلیے ہروقت تیار ہیں، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت سلیکشن کمیٹی پرمنحصرہے۔۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ۔۔ پاکستانی ٹیم کا کپتان قربانی کابکراہوتا ہے۔۔  وہ کپتانی کے امیدوارنہیں۔۔ جب وہ کپتان تھے تومصباح الحق نےبطورنائب کپتان ہمیشہ ۔۔ ان کے ساتھ تعاون کیا۔۔ مصباح الحق نے بطورنائب کپتان ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون کیا اور ٹیم کے سینئرکھلاڑیوں نےبھی ہمیشہ اسپورٹ کیا ۔۔

اسپاٹ فکسنگ کیس پر افسوس کا اظہار کرتے ان کا کہنا تھا کہ ۔۔ یہ سب کرکٹرز نے ایک سبق ہے ۔۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ۔۔ کرکٹ گرائونڈ میں ان کی واپسی شائقین کے لیے تفریح کا سبب بنے گی اور انہیں دوبارہ چوکے چھکے سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔۔سماء

میں

نے

شروع

planes

investment

tajikistan

Tabool ads will show in this div