اسلم گل کی شکست پرابتدائی رپورٹ صدرزرداری کو پیش

اسٹاف رپورٹر


اسلام آباد: صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی کی صدارت میں پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ کے حالیہ انتخابات سمیت صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر مشاورت کی گئی۔


کورکمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں اسلم گل کی شکست کی وجوہات کے بارے میں انکوائری کرانے اور شکست کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر زرداری نے اسلم گل کی شکست پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ صدر کو اسلم گل کی شکست سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی جس پر صدر نے تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی جو دو روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔


ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی نے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی تقرری کا اختیار شریک چیئرمین آصف علی زرداری کودے دیا۔ کمیٹی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے اور توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے کاوشیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کمیٹی کو بلوچستان کی صورتحال اور سانحہ کوہستان سمیت ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے اور اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کی

کو

drops

رپورٹ

dramatic

Tabool ads will show in this div