شمالی وزیرستان؛ بے گھر افراد کی بحالی کا تیسرا مرحلہ جاری

PAKISTAN-UNREST-NORTHWEST

اسلام آباد: شمالی وزیرستان ایجنسی میں عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے عمل کے تیسرے مرحلے میں 160 خاندان اپنے گھروں میں واپس پہنچ گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق یہ 160 خاندان 1200 افراد پر مشتمل ہیں۔

ادھر شمالی وزیرستان ایجنسی میں واپس پہنچنے والے تمام افراد کےلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ابتدائی طور پر میکن، لدھا، سراروغہ، سرواکئی اور تیزرہ سمیت 39 گاﺅں کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے 30 ہزار افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔

اسکے علاوہ بے گھر ہونے والے افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کےلئے علیحدہ علیحدہ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں، ہر خاندان کو  35 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا اور 10 ہزار روپے ٹرانسپورٹ کا کرایہ دیا جائے گا، اس کے علاوہ انہیں 6 ماہ خوراک کی مدد فراہم کی جائے گی۔

گورنر ہاﺅس پشاور سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ذاتی طور پر بحالی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی فوری واپسی اور بحالی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ایف ڈی ایم اے کو آئی ڈی پیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سماء/اے پی پی

governor house peshawar

Iqbal Zafar Jhagra

FDMA

North Waziristan Agency

third phase IDPs

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div