اتحادی جماعتوں نےچیئرمین،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تقرری کااختیارصدرکو دیدیا

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : حکمران جماعت سینیٹ الیکشن میں دغا دینے والے لوٹوں کی تلاش میں تھی کہ اتحادیوں کی جانب سے سینیٹ کی ڈپٹی چیئرمین شپ کے مطالبات نے نیا طوفان کھڑا کردیا۔ ایسے میں اتحادی جماعتیں سرجوڑ کر بیٹھ گئیں۔

صدر زرداری کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تقرری کا اختیار صدر آصف زرداری کو دے دیا گیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا ۔ اتحادیوں نے سینیٹ انتخابات میں کامیاب حکمت عملی پر صدر زرداری کو مبارک باد پیش کی۔

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تقرری کا اختیار انہیں  دے دیا۔ اتحادیوں نے پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی سے اتفاق کیا۔ صدر مملکت کے پارلمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے ممکنہ خطاب پر بھی مشاورت ہوئی۔ شرکاء نے بلوچستان کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال کو ہنگامی بینادوں پر ٹھیک کیا جائے گا۔ معاملات کو افہام و تفہیم سے سلجھائیں گے اور بلوچ عوام اور سیاست دانوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔


ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔ اجلاس میں اسفند یار ولی، چوہدری شجاعت، مشاہد حسین، فاروق ستار، بابر غوری، افراسیاب خٹک اور منیر اورکزئی شریک تھے۔ اتحادی جماعتوں کا آئندہ اجلاس تیرہ مارچ کو ہوگا۔ سماء

کی

bail

چیئرمین

surgery

telephones

happiness

Tabool ads will show in this div