کراچی،کینٹ کے علاقے میں 5 افراد کے قتل کا معمہ حل،قاتل گرفتار

اسٹاف رپورٹ
کراچی : انتیس فروری کو کینٹ اسٹیشن کے قریب عسکری تھری ميں رہائش پذیر عارف یونس جالیاں والا ، ان کی اہلیہ زینب ، بیٹا زبیر ، بہو عالیہ اور پوتی ردا کی لاشیں ملی تھیں۔


.5افراد کو قتل کرنے والے ملازم ملزم کو پولیس نے گرفتار کرليا۔ ملزم نے ديورا پھلانگ کر چوری کی اور واردات کے بعد گھر میں موجود تمام افراد کو چھری کے وار سے قتل کردیا۔

ايس ايس پی کرائم برانچ فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرليا ہے اور اس سے آلہ قتل  اور چوری کیے گئے موبائل فونز اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔


ملزم کا تعلق لیاری کے علاقے سے ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم سابق ڈرائيور ہے جس کو مقتول خاندان نے گھر سے نکال ديا تھا۔  ملز م کا نام اسرار ہے۔ ملزم نے انتقاماً اس خاندان کو قتل کیا۔ سماء

میں

کے

کا

MQM

Azadi March

premier

rigging

Tabool ads will show in this div