وزیراعظم خصوصی ہیلی کاپٹر سے ایئرپورٹ روانہ

رائے ونڈ : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے ہیں، وزیراعظم اولڈ ٹرمینل سے لندن روانہ ہونگے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ایئرپورٹ لے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر رائیونڈ میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچ گیا، جہاں سے وزیراعظم نواز شریف خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایئرپورٹ کیلئے اولڈ ٹرمینل روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ ان کی والدہ، بیگم کلثوم نواز، بیٹی مریم نواز اور دو ملازمین بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف  "طبی" دورے پر لندن جارہے ہیں اور اولڈ ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے وہ لندں روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں اسحاق ڈار پی ایم ہاؤس کے نگران ہونگے، جب کہ شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان سیاسی معاملات دیکھیں گے۔ سماء

RAIWAND

Panama leaks

Tabool ads will show in this div