وزیراعظم کی بیماری نے حج پالیسی لٹکا دی

Prime Minister Nawaz Sharif Of Pakistan Meets Prime Minister David Cameron

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کے باعث فائل ورک ٹھپ ہو کر رہ گیا، وزیراعظم ہاؤس بھیجی گئی حج پالیسی سے متعلق سمری تاحال واپس نہ آئی، وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا ہے کہ اُمید ہے جلد سمری منظور کرلی جائے گی۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی بیماری سرکاری معاملات پر اثر انداز ہونے لگی، حج پالیسی سے متعلق سمری منظوری کیلئے وزیراعظم ہاؤس بھیجی گئی ہے تاہم ابھی تک واپس نہ آئی، جس پر وزارت مذہبی امور بھی مشکلات کا شکار ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ حج پالیسی کی سمری وزیراعظم ہاؤس بھیجی ہے، اُمید ہے جلد مںظور کرلی جائے گی۔

دوسری جانب بینکوں نے پالیسی منظور ہونے سے قبل ہی حج درخواستوں کی وصولیاں شروع کردیں، جس پر عازمین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سماء

PM

Sardar Yousuf

Hajj Policy

Tabool ads will show in this div