افغان طالبان کا موسم بہار میں نئے حملوں کے آغاز کا اعلان
کابل : افغان طالبان نے موسم بہار میں مقامی اور غیر ملکی افواج کیخلاف نئے حملوں کے آغاز کا اعلان کردیا، کابل حکومت، طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کوشاں ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے افغان اور غیر ملکی افواج کیخلاف موسم بہار میں حملے تیز کرنے کا اعلان کردیا، کابل حکومت طول کھینچتی جنگ کو ختم کرانے کیلئے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
طالبان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمری آپریشن کے دوران ملک بھر میں دشمن کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر حملے کئے جائیں گے، طالبان نے آپریشن کو اپنے مرحوم رہنماء ملا عمر کے نام سے منسوب کیا ہے۔ ایجنسیز
TALIBAN
spring
Umari Operation
Afghan and US
NATO Forces Attacks
تبولا
Tabool ads will show in this div