امریکا سے تعلقات کی شرائط پارلیمنٹ طے کرے گی، حناربانی کھر

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: وزير خارجہ حنا رباني کھر نے کہا ہے کہ امريکا سے تعلقات کي شرائط پارليمنٹ طے کرے گي۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کم سے کم ایٹمی صلاحیت برقرار رکھیں گے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ تمام فیصلے ملکی مفادات میں کئے جاتے ہیں۔ امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں تاہم تعلقات کی شرائط پارلیمنٹ طے کرے گی۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ خارجہ پاليسي کي تشکيل ميں وزارت خارجہ کا اہم کردار ہوتا ہے قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا خارجہ پالیسی کی تشکیل کا حق پارلیمنٹ کو ہے۔
دوسری جانب دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انسداد ایٹمی ہتھیار کے ادارے کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے لیے کم سے کم ایٹمی صلاحیت برقرار رکھی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ  انسداد ایٹمی ہتھیار کے ادارے کی رپورٹ، پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے اور مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔

کی

سے

gilgit

Ishaq Dar

Bhutto

decision

Tabool ads will show in this div