صدرذرداری نےائیرمارشل طاہر رفیق بٹ کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقررکردیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر


اسلام اباد : صدر آصف زرداری نے ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے ۔۔ وہ انیس مارچ کو بیسویں ائیر چیف کا منصب سنبھالیں گے.


صدر پاکستان نے وزیراعظم گیلانی کی سفارش پر، ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ پاک فضائیہ کے موجودہ سربراہ اٹھارہ مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ طاہر رفیق بٹ 19 مارچ کو بیسویں ایئر چیف کا عہدہ سنبھالیں گے۔


 وہ 1955ء میں پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم سرگودھا سے حاصل کی ۔ مارچ 1977ء میں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے گریجویشن،سٹاف کالج ترکی سے گریجوایشن اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹرز کیا۔


 طاہر رفیق بٹ نے بطور فائٹر پائلٹ کئی آپریشنز میں حصہ لیا، فلائنگ انسٹرکٹر اور پاک فضائیہ کے فائٹر اسکوارڈن کی کمانڈ بھی کی۔ وہ کمانڈر فائٹر فلائینگ ونگ اور دو ایئر بیسز کے کمانڈر بھی رہے۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر پلانز ، اسسٹنٹ چیف آف ایئر سٹاف، کمانڈنٹ نیشنل ڈیفنس کالج ، ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف کے عہدوں پر بھی خدمات انجام دیں۔


طاہر رفیق بٹ پانچ اکتوبر 2010ء کو وائس چیف آف ایئر سٹاف تعینات ہوئے ۔ انہیں اعلٰی فوجی خدمات پر ہلال امتیاز ( ملٹری ) ، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے بھی نوازا گیا ہے۔ سماء

کا

کو

women rights

mehndi

sco

Tabool ads will show in this div