کامونکی سےچودہ روزپہلےاغوا ہونےوالے بچےکی لاش برآمد

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر


گوجرانوالہ: کامونکی ميں پوليس چودہ روز پہلے اغوا ہونے والے بچے کو بازياب نہ کراسکي اور آج والدين کو لاش تھما دي گئی۔


گوجرانوالہ کے قريب کامونکی میں چار سالہ فيضان کو چودہ روز پہلے اغوا کيا گيا تھا اور اس کی بازیابی کے لئےوالدين پوليس کي منتيں کرتے رہے۔


بچے کو بازياب کرانے کي بھرپور کوشش نہيں کي گئ جس کی وجہ سے وہ زندہ حالت میں بازیاب نہیں ھوااور آج چارسالہ بچے کي لاش صدر بازار کے جوہڑ سے برآمد کر کے والدین کےحوالے کر دی گئی۔ سماٴ

برآمد

Tabool ads will show in this div