حکومت اور ٹرین ڈرائیوروں میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

اسٹاف رپورٹ
لاہور : حکومت اور ٹرین ڈرائیوروں کے درمیان مطالبات طے پانے کے بعد مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ٹرین ڈرائیوروں نے ہڑتال ختم کردی۔


محکمہ ريلوے کا معاشی پہيہ کب رفتار پکڑے نہيں معلوم ليک انجن کا پہيہ چل پڑا، انجن ڈرائیوروں نے وزیر ریلوے غلام احمد بلور کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کردی۔ مختلف شہروں میں رکی ہوئی ٹرینیں منزلوں کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔

ريلوے ہيڈ کوارٹرز لاہور ميں وزير ريلوے اور ٹرین ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ملک بھر میں ٹرین ڈرائیوروں کی ہڑتال ختم کردی گئی۔


مذاکرات کے بعد ميڈيا سے بات کرتے ہوئے ٹرين ڈرائيورز ايسوسی ايشن کے صدر نذيراعوان کا کہنا تھا کہ ريلوے کو نقصان سے بچانے کیلئے جذبہ خيرسگالی کے تحت ہڑتال ختم کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزير ريلوے نے مطالبات کی منظوری کی يقين دہانی کرائی ہے البتہ کوئی ٹائم فريم نہيں ديا۔ نذير اعوان کا کہنا تھا کہ مطالبات بھی چلتے رہيں گے


اور ريلوے بھی چلتی رہے گی۔ انہوں نے مختلف مقامات پر روکی گئی ٹرينوں کو فوری چلانے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ٹرینیں منزل کی جانب روانہ ہوگئیں۔ سماء

اور

میں

Video

Gaza

audi

Tabool ads will show in this div