پاک افغان بارڈر پردہشتگردی کیخلاف معاون بائیومیڑک سسٹم کباڑ میں تبدیل
اسٹاف رپورٹ
چمن : افغان حکومت کی عدم تعاون اورپاکستانی حکومت کی عدم توجہ کے باعث چمن سرحد پر لگایا گیا بائیومیٹرک سسٹم کباڑ میں تبدل ہوگیا۔
سات سال قبل پاکستان کی طرف پاک افغان سرحد پرآمدورفت کو قانونی بنانے اور سرحد عبورکرنے والے افراد کا ریکارڈ رکھنے کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے
پاک افغان چمن سرحد پر باب دوستی کے قریب جدید ترین بائیو میٹر کمپیوٹر سسٹم کا لگایا گیا تھا اور ان کو نادرا اور ایف آئی اے اسٹاف کے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
جب بائیو میٹرک سسٹم شروع کرنے کا وقت آگیا تو افغان حکومت نے ان پراعتراضات اُٹھائے اور سسٹم کو چلانے میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کیں۔
سات سال بعد بھی اس سسٹم کو شروع نہیں کیا جاسکا۔ بائیو میٹرک سسٹم کی کوئی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے وہ کباڑ میں تبدیل ہوگیا
اور دونوں بوتھ میں لگائے گئے چوبیس کیمپوٹرز اور پورا سٹیلائٹ سسٹم اور دیگر سامان بھی غائب ہوگیا اور کروڑوں روپے ضائع ہوگئے۔ سماء