وائی فائی سگنلزکو کیسے محفوظ بنایا جائے؟؟

1453886459 نیویارک : لوگ اپنے وائی فائی سنگنلز کو محفوظ اور دوسروں بغیر اجازت استعمال سے روک تھام کیلئے نت نئے طریقے اور سافٹ ویئرز استعمال کرتے ہیں، تاہم اب نئی تیکنیک کے ذریعے یہ کام بالکل آسان ہوجائے گا۔ کمپیوٹر ماہرین کے مطابق  وائی فائی کو محفوظ بنانے کیلئے کرؤنوس نامی نیا وائر لیس نظام متعارف کرادیا گیا ہے، جس کے بدولت غیر متعلقہ شخص آپ کا وائی فائی بغیر اجازت استعمال نہیں کر سکیں گے۔ Wifi013نئی تکنیک کرؤنوس کے مطابق یہ ڈیوائس ڈیٹا موبائل فون اور ٹیبلٹ تک جانے اور واپس آنے کا وقت نوٹ کرتی ہے،یعنی راؤٹر سے ڈیٹا پیکٹس کسی مشین تک پہنچنے میں جو وقت درکار ہوتا ہے، راؤٹر اس کا نقشہ اور حد مقرر کرلیتا ہے۔ ڈیوائس کو لانچ کرنے سے قبل اس کا تجربہ دو کمروں کے درمیان سنگنلز کے استعمال سے کیا گیا، جہاں 4 لوگ موجود تھے اور وائی فائی راؤٹر نے 94 فیصد درستگی کے ساتھ ان کے محلِ وقوع کا اندازہ لگا لیا، اس طرح راؤٹر روزانہ استعمال کرنے والوں کا ایک نقشہ بنا لیتا ہے اور صارفین کا نیٹ ورک بنا کر نیٹ اسی جگہ تک محدود کردیتا ہے، جس سے کوئی دوسرا شخص آپ کے وائی فائی کے سگنلز نہیں چرا سکتا۔ سماء

cell phones

ACCESS

COMPUTER

signals

Password

Tabool ads will show in this div