جنوبی وزیرستان: میزائل میں 15 مشتبہ دہشت گرد ھلاک

اسٹاف رپورٹر


جنوبی وزیرستان  : جنوبی وزیرستان میں پھر سے میزائل حملہ کیا گیا جس میں 15 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ شمالی وزیرمیں دہشت گردوں کے فوجی قافلے پرحملے میں سات اہلکار شہید ہو گئے۔


جاسوس طیارے نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں ایک گاڑی پرچار میزائل داغے۔ حملے میں 15 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔


 اس سے پہلے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فوجی قافلے کونشانہ بنایا۔  راکٹوں سے کئے گئے حملے میں سات اہلکار شہید ہوگئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں آٹھ حملہ آوور بھی مارے گئے۔


ادھر۔۔ اورکزئی ایجنسی کے علاقے فیروز خیل میں دہشت گردوں نےامن لشکر کے سربراہ کو ملک وارث خان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔۔۔ جس کے بعد حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، اپراورکزئی میں ہی علی خیل کے علاقے میں  فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر گل ولی خان کو ہلاک کردیا جبکہ بھاری مقدار میں گولہ بارود اور متعدد گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ سماء 

میں

tests

government

missiles

murdered

Tabool ads will show in this div