لاھور: دو ڈکیت پولیس کانسٹیبل دیگردوڈاکوساتھیوںسمیت گرفتار
اسٹاف رپورٹر
لاھور : تھانہ سول لائن پولیس نے ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہونے والے دو پولیس کانسٹیبل سمیت چار ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق، فوجی فاونڈیشن کے ڈاکٹر برہان افضل زاہد ائرپورٹ روڈ سے گزر رہے تھے کہ چار مسلح موٹر سائکل سواروں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر لیپ ٹاپ، تین موبائل فون، نقدی اور قیمتی دستاویزات لوٹے اور فرار ہوگئے۔
تھانہ سول لائن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیٹی پولیس آفیسر کے بی برانچ میں تعینات کانسٹیبل عثمان اور زیر تربیت پولیس کانسٹیبل عدیل سیمت چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ سماء