نو سالہ بچے کیلئے عید پر زندگی کا تحفہ

اسٹاف رپورٹ

لاہور: بھارت میں 9 سالہ پاکستانی بچے کے جگر کی پیوند کاری کرکے  عید الفطر پر اسے نئی زندگی کا تحفہ دے دیا گیا۔

لاہور کا نو سالہ علی جگر کے دائمی مرض میں مبتلا تھا۔ پاکستان میں علاج کے باوجود طبیعت بہتر نہ ہونے پر اسے انتہائی نازک حالت میں نئی دہلی کے
 اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹرں نے بیماری کی تشخیص کے بعد علی کے جگر کے فوری ٹرانسپلانٹ کا فیصلہ کیا۔


بھارتی ڈاکٹر نیلم موہن نے بتایا کہ علی کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ کوما میں تھا۔ اس کے جگر میں پیدائش سے ہی خرابی تھی اور ڈاکٹرز کے پاس علاج کے لئے بہت کم وقت  تھا۔ اس لئے پہلی ترجیح مریض کو آپریشن کے لئے تیار کرنا تھا۔

علی کے چچا نے ٹرانسپلانٹ کے لئے اپنے جگر کا حصہ پیش کیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد علی اب روبہ صحت ہے اور اپنی زندگی کو عید کا بہترین تحفہ قرار دیتا ہے۔


علی کی والدہ زنوبیہ کہتی ہیں ان کے بیٹے کو بھارت میں نئی زندگی ملی ہے۔ علی کو جب بھارت کے اسپتال لایا گیا تھا تو اس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی لیکن ڈاکٹروں کی پوری کوشش سے نئی زندگی  مل گئی اور اب وہ چل پھر سکتا ہے۔

عید الفطر کے دن اسپتال سے فارغ ہونے پر علی اور اس کی والدہ کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں اور آئندہ چند روز میں وہ واپس پاکستان بھی پہنچ جائیں گے۔ سماء

کا

پر

selfie

Edhi

Vidya Balan

Emraan Hashmi

Tabool ads will show in this div