کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی ميں فائرنگ کے مختلف واقعات ميں ایک گھنٹے کے دوران پولیس اہل کار سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔
کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نصیرالدین نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ بدقسمت نوجوان کو اُس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب اُس کے گھر میں چھوٹی بہن کی منگنی کی تقریب ہورہی تھی۔
اورنگی ٹاؤن نمبرپانچ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان فہیم کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ نیوکراچی گودھرا میں فائرنگ سے سیاسی کارکن سلیم قادری جاں بحق ہوا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
آرام باغ میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ولی نامی شخص کو قتل کیا گیا۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب مقابلے میں پولیس اہل کار راجہ جلیل جاں بحق ہو گیا۔ جمعے کی صبح سُپرہائی وے فقيرہ گوٹھ ميں فائرنگ سے مزمل اور عمران جاں بحق ہوئے تھے۔ پوليس نے دونوں کے قاتلوں ريحان اور غلام رسول کو گرفتار کرليا۔ سماء