مہران گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کاسامناکرنےکوتیارہیں،راناثنااللہ

اسٹاف رپورٹ
لاہور : پنجاب کے وزير قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مہران بينک اسکينڈل ميں چور چور کا شور


مچانے کا مقصد اصل چور کو بچانے کیلئے ہے۔ رانا ثنا اللہ راول پنڈی ميں پوليس ٹريننگ کالج ميں پاسنگ آوٹ پريڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے شاندار کارکردگی دکھانے والوں ميں اعزازات بھی تقسيم کئے۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مہران بينک اسکينڈل ميں ابھی تک کچھ ثابت نہيں ہوسکا ہے۔

مسلم لیگ نواز  صدر آصف علی زرداری کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے ميں کہی بھی سياسی بھرتیاں نہیں کی گئی ہیں۔


چار برس ميں6 ہزار پوليس اہل کارميرٹ پر بھرتی کیے گئے۔ صوبائی وزير نے مزید کہا کہ نئی ووٹر لسٹيں ابھی تک مکمل نہيں ہوئیں اس لئے قبل از وقت انتخابات نہيں ہوسکتے۔ سماء

کی

تحقیقات

wimbledon

اسکینڈل

Tabool ads will show in this div