فیصل آباد میں نقل کے الزام میں گرفتار 28طلبہ ضمانت پر رہا

اسٹاف رپورٹ
فیصل آباد : فیصل آباد میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کیلئے پکڑ دھکڑ جاری ہے۔ نقل کے الزام میں گرفتار اٹھائیس طلبہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔


نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے دیگر ستائیس طلبہ کو تھانیدار نے مچلکے لے کر چھوڑ دیا ہے۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے تین امتحانی مراکز کے عملے کو معطل کر دیا ہے۔

فیصل آباد میں میٹرک کے امتحان کے دوران گورنمنٹ ہائی اسکول کے امتحانی مرکز سے نقل کے الزام میں گرفتار ستائیس طلبا کو مجسٹریٹ اویس محمد خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔


طلبا نے رات حوالات میں آج کے پرچے کی تیاری کرتے ہوئے گزاری۔ گرفتار طلباء کا کہنا ہے کہ انہیں اتنی بڑی سزا نہیں دینی چاہئیے تھی۔

حراست میں لئے گئے طلبا کے والدین نے نقل کرانے میں امتحانی عملے کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے دو سپرنٹنڈنٹ منور حسین اور محمد الیاس


جبکہ تین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نرگس بانو، عبدالرؤف اور محمد انجم سمیت تین امتحانی مراکزی کے تمام عملے کو معطل کردیا ہے۔ سماء

میں

کے

پر

Azadi March

ضمانت

Tabool ads will show in this div