کراچي ميں چھ سالہ مغوی بچے کو سعدي ٹاؤن سے بازياب کراليا گيا
اسٹاف رپورٹ
کراچي:
کراچي ميں چھ سالہ مغوی بچے کو سعدي ٹاؤن سے بازياب کراليا گيا۔۔ ملزموں نے یاسین کو فرج ميں بند کر رکھا تھا
چھ سال کا يہ بھادربچہ کل شام گلشن اقبال سے اغوا کيا گيا تھا،پوليس نے اسے سعدي ٹاون سے بازياب کرايا،تھانے ميں بچے سے ملزم کي پٹائي بھي لگوائي گئي
ياسين نے بتايا کہ اغواکرنے والوں نے اسے فريج ميں بندکرکے رکھا تھا،پوليس کے مطابق اس طرح ملزموں کي کوشش ہوگي کہ بچے کے چيخنے چلانے کي آوازباہر نہ جائے
ليکن جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ۔۔ سعدي ٹاؤن کے اس علاقے کے لوگوں نے شبہ ہونے پرپوليس کو آگاہ کيا اورپوليس نے چھاپہ مارکربچے کو بازياب کراليا ،
بچے کے بوڑھے دادا اس کي بازيابي پر خوشي سے رو پڑے جن کا کہنا تھا کہ دوبيٹے شہيد ہوچکے ہيں،ننھے پوتے کے اغوا نے انہيں توڑ کر رکھ ديا تھا
سماء