کراچی: دہشتگردوں سمیت 17 ملزمان گرفتار

Karachi Chapa Pkg 09-04 ZOHAIB

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Karachi-Chapa-Pkg-09-04-ZOHAIB.mp4"][/video]

کراچي : شہر کے مختلف علاقوں ميں قانون نافذکرنیوالےاداروں نے کارروائی کر کے دہشت گروں سميت سترہ  ملزمان کودھر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفيہ اطلاع پرصدر کے علاقے میں واقع جہانگيرپارک سے القاعدہ برصغیر کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردحافظ شاہد گروپ کے کارندے ہیں۔ملزمان کے قبضے سے چار کلودھماکا خیز مواد ،چار ایس ایم جیزاور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ۔ ادھر شاہ فيصل کالوني ميں رينجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کےسات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کی نشان دہی پر زیر زمین چھپا یا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ دوسري جانب شفیق موڑ فائرنگ کيس ميں رينجرز نے تين مشتبہ افراد کو حراست ميں لے ليا۔ چند روز قبل کریم آباد ميں ایس ایس یو اہلکارکےقاتل ميں ملوث تين ملزمان کو بھي حراست ميں لے ليا گيا۔ سماء

POLICE RAID

4 terrorists arrested

Tabool ads will show in this div