خلع مانگنے پرشوہرنے بیوی پرتیزاب پھینک دیا

اسٹاف رپورٹر
وہاڑی: وہاڑی ميں خلع مانگنے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھنک دیا ۔۔ خاتون کو تشويشناک حالت ميں اسپتال داخل کر ديا گيا ہے۔
پاکستاني معاشرے کا الميہ ہے کہ يہاں خواتين بنيادي  حقوق سے ہي محروم نہيں بلکہ انہيں تيزاب پھينکے جانے جيسے سنگين جرائم کا بھي سامنا ہے۔ ايسے ہي واقعات کے تدارک کے لئے پنجاب ميں خواتين پر تيزاب پھينکنے والوں پر انسداد دہشت گردي ايکٹ کے تحت مقدمات چلانے کا فيصلہ کيا گيا ہے ۔۔  
صوبائي حکومت نے جس روز اس مثبت اقدام کا اعلان کيا۔۔ اسي دن وہاڑی کے نواحی گاوں میں ايک اور ايسا واقعہ رونما ہوا۔ انتظار نامي شخص نے خلع مانگنے پر اپنی بیوی فردوس بی بی پر  تیزاب پھينک دیا ۔۔ متاثرہ خاتون تيزاب سے بري طرح جھلس گئي اور اسے تشيوشناک حالت ميں مقامي اسپتال پہنچايا گيا۔۔ بعد ميں اسے نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔

larkana

دیا

Afghan

staff

Tabool ads will show in this div