وزیراعظم گیلانی کا ہائیڈرو پاور منصوبوں میں تاخیر پربرہمی کا اظہار

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ منصوبے کے لیے فوری طور پر مالیاتی پلان تیار کیا جائے۔
اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ہدایت کی کہ توانائی کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ دن کے بعد بلایا جائے اور کمیٹی، بجلی کے منصوبوں کے لیے دو سالہ پلان تیار کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے ہائیڈل منصوبوں کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے ۔ وزیراعظم نے کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ شروع کرنے میں تاخیر پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں توانائی کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہو گی ۔ وزیراعظم نے نندی پور تھرمل پاور پروجیکٹ منصوبے پر بھی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی کسی تاخیر کے بغیر کام شروع کیا جائے ۔

میں

کا

eid

prank

mistakes

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div