کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این سی اسٹیشنزبند،چھٹی کےروزعوام پریشان
اسٹاف رپورٹ
کراچی : گیس بحران کے باعث کراچی سمیت سندہ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔ اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی آج رات کو بحال کی جائے گی۔
گیس لوڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کے لئے بند کئے گئے ہیں۔
کراچی سمیت صوبے بھر میں گاڑی مالکان کو اتوار کی رات گیارہ بجے گیس دستیاب ہوگی۔ لوڈشیڈنگ کی خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشن کی گیس چوبیس کے بجائے اڑتالیس گھنٹوں کے لئے بند رکھی جائے گی۔ سماء