رجب کا چاند نظر آگیا

Moon Sight

کراچی : رجب کا چاند نظر آگیا، مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یکم رجب المرجب ہفتہ 9 اپریل کو ہوگی۔

کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا، مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد رجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ یکم رجب المرجب ہفتہ 9 اپریل کو ہوگی۔ سماء

Moon sight

Royat Hilal Committee

Mufti Muneeb ur Rahman

Tabool ads will show in this div