تحریک انصاف دوماہ میں رکنیت سازی مہم شروع کرے گی، عمران خان
اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی رکنیت سازی مہم شروع کی جائے گی اور چالیس لاکھ افراد رکن بنائے جائیں گے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت عوام کے بجائے چوروں کو تحفظ دینے میں اپنی توانائیاں صرف کررہی ہے ۔۔۔ تمام بڑے سیاستداں مک مکا کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی رکنیت سازی مہم دو ماہ بعد حتمی شکل دی جائے گی اور چالیس کارکن بنانا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔