سوئس حکام کوخط لکھنےکیلئےہدایت نہیں لیں گے،کام آئین کیمطابق کرینگے،گیلانی

اسٹاف رپورٹ
لاہور : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک بار پھرسوئس حکام کو خط لکھنے کےمعاملے پر کسی سے ایڈوائس نہ لینے کاعزم دہرایا ہے۔ کہتے ہیں کہ صرف وہی کریں گے جو آئین کے مطابق ہوگا۔

لاہورمیں وزیر مملکت اکرم مسیح گل کے والد کے انتقال پراظہارتعزیت کے بعد وزیراعظم نے میڈیا کا سامنا کیا۔ تو خلاف معمول وہ ہشاش بشاش دکھائی نہیں دے رہے تھے۔ تبھی توانہیں صحافیوں کے سوالات بھی سمجھنے میں دشواری پیش آئی۔

عدالت کے حکم پرسوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق سوال تووزیراعظم کچھ تاخیر سے سمجھ پائے مگر اپنے مختصر جواب میں ایک بار پھر ماضی کے موقف کو ہی دہرایا۔ وزیراعظم نے اصغرخان کیس سے متعلق توکوئی خاص بات نہیں کی۔ تاہم ان کا کہنا  ہے کہ ان کے حریفوں کو پہلی بارکسی مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اسلم گل کی شکست کے سوال پروزیراعظم نے نہ صرف تحقیقات کی بات کی بلکہ شکست خوردہ جیالے کے دکھوں کا مداوا کرنے کا اعلان بھی کیا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن رکوانے کےلیے تمام سازشیں ناکام ہوگئیں اور پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ منتخب صدر چوتھی بارپارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ سماء

law

spy

حکام

Tabool ads will show in this div