سیالکوٹ میں دوسیاسی گروہوں میں فائرنگ، بارہ سالہ بچہ جاں بحق
اسٹاف رپورٹر
سیالکوٹ: سيالکوٹ ميں دوسياسی گروپوں کے درميان تصادم ہوا ہے فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ جابحق ہوگيا ورثاء نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا احتجاجی مظاہرے ميں ڈاکٹر فردوس بھی شامل ہوگئیں۔
تھانہ صدر سيالکوٹ کے علاقے رحمت پورہ ميں دوسياسی گروپوں عبدالحميد گروپ اور باوسليم سلہريا گروپ کے درميان تصادم ہوا ہے۔جس کے نتيجہ ميں فائرنگ سے باو سليم گروپ کا بارہ سالہ بچہ سمير ہلاک ہو گيا ہے۔لاش کو سول ہسپتال منتقل کيا گيا۔جہاں سے پيپلز پارٹی کے کارکنوں نے لاش کو ہسپتال سے اٹھاکر ريلی کی صورت ميں چوک علامہ اقبال پہنچے۔جہاں انھوں نے لاش کو چوک ميں رکھ کر پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج کيا اور دھرنا ديا اور ٹائروں کو اگ لگا کر روڈ کو بلاک کر ديا۔۔احتجاجی مظاہرے ميں وفاقی وزير اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور پيپلز پارٹی کے ممبر بنجاب اسمبلی طاہر محمود ہندلی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ميڈيا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سيالکوٹ ميں تھانوں کی سياست عروج پر ہے۔اور پيپلز پارٹی کے جيالوں کا قتل قابل مزمت ہے۔