جنید جمشید کا چوہدری نثار سے اظہار تشکر

Junaid Jamshed RBpr 07-04

کراچی : جنید جمشید نے حکومت اور چوہدری نثار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتارشخص حملہ آوروں میں سے ایک تھا، آئندہ کسی کو ایسی حرکت کرنے کی جراٴت نہیں ہوگی۔

جنید جمشید نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار شخص حملہ کرنیوالوں میں سے ایک تھا، آئندہ کسی کو ایسی حرکت کرنے کی جراٴت نہیں ہوگی، ان اقدامات سے قانون کی بالادستی قائم ہوگی، حکومت اور چوہدری نثار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ کیا یہ لوگ جدہ یا ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایسا کرسکتے تھے، حکومتی اقدامات سے قانون کی بالادستی قائم ہوگی، حملہ آوروں کی پکڑ ہوئی اب کوئی ہمت نہیں کرے گا۔ سماء

ChohadryNisar

Junaid Jamshaid

Tabool ads will show in this div