راولپنڈی پولیس نے دوبہنوں کے قاتل ملزم اسد کو نو ماہ بعد گرفتار کر لیا
اسٹاف رپورٹر
راولپنڈی : راولپنڈی پولیس نے دوبہنوں کے قاتل ملزم اسد کو نو ماہ بعد گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائن راجا شکیل نے میڈیا کو بتایا کہ نو ماہ قبل ہاسٹل میں دوبہنوں صائمہ اور سائرہ کو قتل کرنے والے ملزم اسد کو گرفتار کرلیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی میں جلسہ عام میں ملاقات کےلئے آنے والی مقتولین کی ماہ اور بہن کو پولیس کے مبینہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے قاتل کے فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
ملزم کی گرفتاری پر سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او راجہ شکیل کو دس ہزار روپے نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ سماء