انجم عقیل کیس،ن لیگ رہنماسمیت17ملزمان کےکیس کی سماعت20مارچ تک ملتوی

اسٹاف رپورٹ
راول پنڈی: راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان سمیت 17 ملزمان کے خلاف پولیس حراست فرار کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہد رفیق نے مقدمے کی سماعت کی۔ انجم عقیل خان کو پمز اپستال میں زیر علاج ہونے کے باعث پیش نہیں کیا گیا۔

پولیس نے انجم عقیل خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کی شہادت قلمبند کرنے کیلئے پولیس کو ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ پر انجم عقیل خان کی عدالت میں حاضری یقینی بنائی جائے۔  سماء

کی

kolkata

Tabool ads will show in this div