آف شور کمپنیاں عمران خان کی ایجاد ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم نواز شریف سے متعلق کچھ نہیں لکھا اور نہ ہی انکی بیٹی مریم نواز کے بارے میں کچھ لکھا گیا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ آف شور کمپنیاں عمران خان کی ایجاد ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اسلام آباد میں اپنے پارٹی رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے۔

پریس کانفرنس میں پرویز رشید نے کہا اپوزیشن ن لیگ پر بےبنیاد الزامات لگاتی ہے، ہم پر آج تک جتنے الزامات لگے وہ بے بنیاد ثابت ہوئے لیکن جو الزامات ہم نے لگائے وہ درست ثابت ہوئے۔ عمران خان سے شوکت خانم اور بنی گالہ سے متعلق الزامات کا جواب آج تک نہیں ملا۔

مزید پڑھیں؛ وزیراعظم استعفیٰ کا فیصلہ خود ہی کرلیں، سراج الحق

مزید پڑھیں؛ پانامالیکس تحقیقات،ریٹائرڈ ججزکےنام وزیراعظم کوارسال

پرویز رشید نے کہا نواز شریف ہمارے وزیراعظم ہیں اور الزام براہ راست وزیراعظم پر لگایا گیا ہے اسلئے ہم اس کا جواب دینگے۔ انہوں نے کہا پاناما پیپرز پر کمیشن بنانا ہماری ذمہ داری تھی اور وہ بنا دیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کیاعمران خان کمیشن کے سامنے پیش ہونگے؟

اس موقع پر دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم سے متعلق الزامات بےبنیاد ہیں۔ انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف پر الزام لگایا کہ آف شور کمپنیاں عمران خان کی ایجاد ہیں" اور عمران ہی سرمایہ کاری کا بین الاقوامی ادارہ چلاتے ہیں۔

دانیال عزیز نے عمران خان پر یہ الزام بھی لگایا کہ شوکت خانم کی 2 آڈٹ رپورٹس میں مختلف کہانیاں ہیں۔ ان رپورٹس کے مطابق شوکت خانم کاچندہ سرمایہ کاری کیلئے استعمال ہوا اور اسکا پیسہ بیرون ملک بھیجا گیا۔ شوکت خانم کا چندہ پراپرٹی کے کاموں میں بھی لگایا گیا۔

دانیال عزیز نے الزام لگایا کہ عمران خان نے اومان میں بھی سرمایہ کاری کی جب کہ سرمایہ کار کمپنی میں بھارتی باشندے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے کئی ملین ڈالرز آف شور کمپنیوں کو بھی بھیجے۔ سماء

PERVEZ RASHEED

INFORMATION MINISTER

BANI GALA

Danyal Aziz

panama papers

Offshore Companies

imran khan inventions

Shaukat khanum

allegations on PMLN

Tabool ads will show in this div