ایان علی کےسرپرکونسی تلوارلٹک رہی ہے؟

ayyan-ali-profashionism.com_

اسلام آباد: کرنسی اسکینڈل سے شہرت پانے والی ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرسپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کسٹمز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔ اس موقع پر ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل کا قانون ضیا الحق نے بنایا تھا۔میری مؤکلہ ایان کوہراساں کیا جا رہا ہے۔ لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ایان علی کا کیس ای سی ایل قانون کے زمرے میں نہیں آتا۔ ایان علی کے باہر جانے سے ملک میں کوئی طوفان نہیں آنا تھا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ کسی کو باہر جانے سے روکنے کا اختیار ریاست کو ہونا چاہئے۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

currency scandal

Tabool ads will show in this div