جنوبي وزيرستان: دو ميزائل حملوں میں دو کمانڈروں سمیت سولہ دہشت گرد ھلاک

اسٹاف رپورٹر


جنوبي وزيرستان : جنوبي وزيرستان میں دو ميزائل حملوں سے دو کمانڈروں سمیت سولہ دہشت گرد مارے گئے ۔۔ جبکہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔


 جنوبی وزیرستان میں پہلا میزائل حملہ تحصیل برمل میں کیا گیا۔ جس سے شمالی وزیرستان کی طرف جانے والی گاڑی تباہ ہوگئی۔ حملے سے طالبان کے ملا نذير گروپ کے نو دہشت گرد مارے گئے۔  جس میں دو اہم کمانڈر شمس اللہ اور مولانا امیر حمزہ شامل ہیں۔۔۔  حملے کے کچھ دیر بعد تحصیل شوال کے علاقے سرہ خوراہ میں ایک اور گاڑی پر دو میزائل داغے گئے، جس سے سات دہشت گرد ہلاک ہوئے۔


اس سے پہلے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشت گردوں نے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ جمال عظمت کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔ جس سے جمال عظمت سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔۔  واقعے کے بعد علاقے میں کرفیو نافز کردیا گیا۔ سماء

میں

tests

سمیت

murdered

Tabool ads will show in this div